اسلام آباد( نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ،شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
جمعرات کے روز خیبر پختونخوا،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ،بالائی پنجاب، کشمیر اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 60، کاکول 15، دیر (بالائی 12، زیریں 03)، پاراچنار 07، بالاکوٹ 06، پٹن، سیدو شریف 05، پشاور ائرپورٹ، مردان 01، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 45، زیروپوائنٹ 39، گولڑہ 22، بوکرا 04، ائرپورٹ 03)، راولپنڈی (شمس آباد 34، چکلالہ ائرپورٹ 19، کچہری 11)، لاہور (تاج پورہ 30، لکشمی چوک 29، قرطبہ چوک 25، فرخ آباد 24، اپر مال، چوک ناخدا، شاہی قلعہ 20، ا ائرپورٹ 14، گلشن راوی 13، نشتر ٹاؤن، سٹی 05، واسا ہیڈ آفس، سمن آباد 02)، فیصل آباد 19، منگلا 11، مری 10، جہلم، حافظ آباد 08، منڈی بہاؤالدین، گجرات 07، چکوال 06، سیالکوٹ (ائرپورٹ)، گوجرانوالہ 05، اٹک 04، سندھ: کراچی (گلشن حدید 14، اولڈ ایریا ائرپورٹ 06، سعدی ٹاؤن 04، کورنگی 03، کیماڑی 02، سرجانی ٹاؤن، مسرور بیس، ملیر، ڈی ایچ اے 01)، ٹھٹھہ 14، کشمیر: راولاکوٹ 10، مظفر آباد (سٹی 05، ائرپورٹ 04)، گڑھی دوپٹہ اور کوٹلی میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد 47، نوکنڈی، سبی اوردالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی ،ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں گرانا بھی،زرداری