اہم خبریں

اسلام آباد راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش،الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ، پانی گھروں میں داخل ۔شدید بارش سے نالہ لئی کے اطراف میں الرٹ جاری۔

ذرائع کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے بری امام ایف ٹن تھری جی مائن ون ایف الیون تھری بہارہ کہو 2 تڑامڑی ایف ٹن مرکز جی ٹن تھری فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل ،لوہی بھیر شہزاد ٹاؤن کوہالہ شاہ پور گولڑہ جھنگی نیو ریس کورس شمس کالونی فیڈرز بھی متاثر ،ٹاپ سٹی فوارہ روڈ ڈھوک چوھدری چونترہ سویاں کار چوک دھمیال روات گلستان کالونی فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں عارضی معطل۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق کمپلینٹ سٹاف متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کے لئے فیلڈ میں موجود ہے،بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز میٹرز و دیگر سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔

ہاتھ اور جسم گیلا ھونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ۔، دریں اثناءریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے روانہ،ریسکیو اہلکار کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کیے گئے ہیں ۔بارشوں کے دوران ریسکیو اہلکار ان جگہوں پر مسلسل ڈیوٹی پر موجود رہیں  گے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

مزید پڑھیں: آ ج10جولائی بروزبدھ 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں