اسلام آباد( نیوز ڈیسک )بدھ کے روز زیریں سندھ اور شمالی مشرقی وجنوبی بلوچستان میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار/تیز بارش کی بھی توقع۔ اس دوران کشمیر ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
موسلادھار بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقے اور زیریں بلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ شام/رات میں بالائی پنجاب ، زیریں بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم زیریں سندھ،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 58، سٹی 32، ایئرپورٹ 31، اورنگی ٹاؤن 30، یونیورسٹی روڈ 20، پی اے ایف فیصل 16، سعدی ٹاؤن 15، گلشن حدید 12، نارتھ کراچی 09، گلشن معمار، کیماڑی 07، کورنگی 04، ملیر 03، پی اے ایف مسرور، ابراہیم حیدری 02)،مٹھی 19، ٹنڈو جام 09، بدین، چھور، ٹھٹھہ 01، پنجاب: سیالکوٹ سٹی 20، گجرات 12، خیبرپختونخوا: پاراچنار 19، چترال 01، بلوچستان: ژوب میں 07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 46، دالبندین، جیکب آباد 45، موہنجو داڑو، نوکنڈی، سبی 44، روہڑی، لاڑکانہ، دادو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔
مزید پڑھیں: بغیر اجازت کے کسی عام شہری کی کال ٹیپنگ نہیں کی جا سکتی، اعتزازاحسن