اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پیرکے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔تا ہم مشرقی/ جنوبی پنجاب، بالائی/وسطی سندھ،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پیر کے روز کشمیر ، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان،خیبر پختونخوااورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بہاولنگر 67، بہاولپور (سٹی 61، ایئرپورٹ 30)، ملتان (ایئرپورٹ 46، سٹی31)،بھکر 40، مری 34،، ڈی جی خان 12، لیہ، قصور 08،اسلام آباد ( بوکرہ 05)، خان پور، نارووال، جھنگ ، سیالکوٹ 05،راوالپنڈی (شمس آباد 04)، خانیوال 04، اوکاڑہ 03، ساہیوال 02، شیخوپورہ 01خیبرپختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 28، ایئرپورٹ 07)، چراٹ 18، پشاور (ایئرپورٹ 15، سٹی 13)، سیدو شریف 12، باچا خان ایئرپورٹ 13،کاکول 09، دیر (بالائی 08، زیریں 03)،بالاکوٹ 06،مردان ، پٹن 03،مالم جبہ 02، دروش، کالام 01،بلوچستان: بار خان 04،کشمیر: راولاکوٹ 22،مظفرآباد (شہر ، ایئرپورٹ 10)،گڑھی دوپٹہ 03،گلگت بلتستان: استور میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت49، دالبندین43،لسبیلہ، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح /رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: محرم الحرام کا مہینہ صبر، برداشت اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کا درس دیتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی