اہم خبریں

آ ج7جولائی بروزاتوار 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج رات اورکل تیز/ موسلا دھار بارش سے کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ خطہ پوٹھوہار، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

اتوار کے روز پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران مشرقی / جنوبی پنجاب اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع ۔

پیر کے روز بالائی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیراورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: گوجرانوالہ (شیرانوالہ باغ 112، لیاقت باغ 106، پیپلز کالونی 101، ماڈل ٹاؤن 99، سٹی 06)، فیصل آباد (ڈوگر بستی98، مدینہ ٹاؤن97، گلستان کالونی 96، علامہ اقبال کالونی، جی ایم اےواٹرورکس92، سٹی31 )، جھنگ79، لاہور(تاج پورہ ایس ڈی او آفس 57، مغل پورہ 56، لکشمی چوک 49، فرخ آباد، اقبال ٹاؤن 46، پانی والا تالاب، گلشن راوی 44، اپر مال، چوک ناخدا 43، نشتر ٹاؤن، سمن آباد 37آفس واسا 30، قرطبہ چوک 28، ایئرپورٹ 23، سٹی20، جیل روڈ 18، جوہر ٹاؤن 17)، جہلم 54، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی 41)، شیخوپورہ 42،راولپنڈی (شمس آباد 38، چکلالہ، کچہری 34)، قصور 38، سرگودھا 36، اسلام آباد (سید پور 34، بوکرا 29، زیرو پوائنٹ 28، ایئرپورٹ 27، گولڑہ 14)، منگلا31، مری 26، گجرات 23، جوہر آباد20، حافظ آباد19، منڈی بہاؤالدین 16، نارووال15 ، اٹک 10، چکوال 04، ڈی جی خان، ملتان ائیرپورٹ 03، کشمیر: کوٹلی 09، مظفر آباد (سٹی 07، ایئرپورٹ 06)، راولاکوٹ 03، گڑھی دوپٹہ 02، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 11، تخت بائی 06، بالاکوٹ ، مالم جبہ05، دیر(بالائی03، زیریں02)، بلوچستان: ژوب 12اورباکھان میں01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، دالبندین 45، جیکب آباد، سبی اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوارکے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں کالجز کےلیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان

متعلقہ خبریں