اہم خبریں

آ ج6جولائی بروزہفتہ 2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) آج (رات) سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر ،شمال مشرقی بلوچستان اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعه کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ہفتہ کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی / وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم با لائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب :جوہرآباد 48، اوکاڑہ 40،سرگودھار 38، چکوال 33، فیصل آباد25، اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 20، سید پور 14، بوکرا02، گولڑہ ، ائرپورٹ 01) ،مری 17، حافظ آباد، منگلہ 08، جھنگ 05، جہلم، کروڑ(لیہ) 04، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03،اٹک، گوجرانوالہ، لاہور(ایئر پورٹ ،سٹی 02)، راولپنڈی (شمس آباد01)، سیالکوٹ(ایئر پورٹ) 01،بلوچستان : بارکھان 34، کشمیر: راولاکوٹ19،گڑھی دوپٹہ17، مظفرآباد (ایئر پورٹ 11 ،سٹی 09) ، کوٹلی 06،خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 23،کاکول 07،مالام جبہ 01،گلگت بلتستان: استور 03، بونجی 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، دادو، چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: آ ج ہر صورت جلسہ ہو گا، منسوخ نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

متعلقہ خبریں