اہم خبریں

آ ج5جولائی بروزجمعتہ المبارک2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا ، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی/ وسطی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ گلگت بلتستان ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔

جمعه کے روز خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد،بالائی/ وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ِ

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 44، شمس آباد 39، کچہری 16)، منگلا 44، سیالکوٹ (سٹی 43، ایئرپورٹ 18)، گجرات 35، نارووال 32، اسلام آباد (گولڑہ 24، بوکرا 21، سید پور 19، زیروپوائنٹ 18،ائرپورٹ 14)، جہلم 22، گوجرانوالہ 13، لاہور (ائرپورٹ 09، سٹی 03)، قصور 04، مری، اٹک 01، خیبر پختونخوا: زیریں دیر 34، مردان 05، بلوچستان: بارکھان 11، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 08، کوٹلی 06، مظفرآباد (سٹی 06، ائرپورٹ 05) اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 49، سبی 46، پنجگور، جیکب آباد 45، دادو، چلاس،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع۔
مزید پڑھیں: غریب آدمی کے پاس احتجاج کرنے کی وجہ موجود ہے،وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک

متعلقہ خبریں