اہم خبریں

لیاقت باغ، نالہ لئی گوالمنڈی پل، خیابان سرسید اور صادق آباد میں مون سون ریلیف کیمپ قائم

اسلام آباد (اے بی این نیوز )کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک کی زیرصدارت ڈویژن کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید سبطین کاظمی، ایم ڈی واسا سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہموجودہ مون سون سیزن کے دوران 30 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ نالہ لئی کی ڈیسلٹنگ کا کام 10 جولائی تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔
نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔
نالوں کی صفائی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نالہ لئی میں کچرا پھینکنے کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذالعمل ہے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
قدرتی آفات کو تو روکا نہیں جاسکتا بروقت اقدامات سے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

بارشیں ہونے کی صورت میں آر ایم سی اور واسا سمیت دیگر متعلقہ کے تمام محکموں کے افسران اور اہلکار کی چھٹیاں منسوخ ہونگی۔ بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے بروقت اقدامات کیے ۔
شہر بھر میں سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نالیوں کی صفائی کرے۔
بارش زیادہ ہونے کی صورت میں سیوریج سسٹم فعال ہو۔ شہر بھر میں خصوصی طور پر نالوں میں کہیں گندگی کی شکایت نہ ہو۔ میونسپل کار پوریشن نالوں کے کناروں سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں ۔ واسا کی مشینری بھی سڑکوں اور گلیوں کو بارش کے دوران کلئیر رکھے۔

رتہ امرال، کٹاریاں،ٹیپو روڈ،ڈ ھوک نجو،گوالمنڈی اورضیاء الحق کالونی کے ایریاز میں خصوصی توجہ دی جائے۔ نالہ لئی میں سب سے زیادہ خطرناک گوالمنڈی کا علاقہ ہے۔
خصوصا محکمہ صحت کی جانب سے کسی نا گہا نی صورتحال سے نمنٹے کے لئے مناسب طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ایم ڈی واسا نے کہا کہ لیاقت باغ، مری روڈ، نالہ لئی گوالمنڈی پل، کمرشل مارکیٹ، خیابان سرسید اور صادق آباد میں مون سون ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ 11 بڑے برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کے اہلکار کی ڈیوٹی روسٹر تیار کر لیا گیا ہے۔ہر ایک اہلکار ڈیوٹی تفویض کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :باجوڑ،ریموٹ کنٹرول دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں