اہم خبریں

بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مربوط،بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی /وسطی پنجاب اور جنوبی سندھ میں چند مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر،بالائی پنجاب ، بارکھان اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 35، سیدو شریف 27، مالم جبہ 26، کاکول 02، دیر (لوئر اور اپر 01)، کشمیر: راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان: بارکھان 04، پنجاب: مری اور نارووال میں 02 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں آندھی/جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پاکستان میں آج بروز منگل 2 جولائی 2024 سونے کی قیمت میں‌کمی کا سامنا

متعلقہ خبریں