اہم خبریں

آ ج 29جون بروزہفتہ2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم جنوب مشرقی /زیریں سندھ ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، کراچی سمیت زیریں سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب: جوہرآباد 55،چکوال 25،نور پور تھل19، مری05،اسلام آباد ائرپورٹ03، خیبرپختونخوا:مالم جبہ 40،بالاکوٹ 38،دیر 02، کشمیر: کوٹلی 32،مظفر آباد(سٹی 02،ایئر پورٹ 01)،راولاکوٹ 01،سندھ: سکرنڈ 12، میرپورخاص 05، کراچی (مسرور بیس04، ڈی ایچ اے فیز ٹو 03، اورنگی ٹاؤن 02، کیماڑی،کورنگی، اولڈ ایریا، فیصل بیس 01)، ٹنڈو جام 03،حیدر آباد (سٹی، ایئر پورٹ 01)، بلوچستان:سبی 05 اور لسبیلہ میں03 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی46، سبی، تربت44 اور جیکب آبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: خون سفید ہو گیا،حصہ کیوں مانگا، پانچ بہنوں پر بھائی کا 15 افراد کے ہمراہ حملہ،سروں سے چادریں کھینچ ڈالیں

متعلقہ خبریں