اہم خبریں

آ ج 23جون بروزاتوار2024 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم با لائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش: سندھ: مٹھی 70، حیدرآباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 25، چترال 03، میرکھانی 01، بلوچستان: لسبیلہ 13، بارکھان 07، اورکشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 46، نوکنڈی ،دادو، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

پیرکے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔

مزید پڑھیں: کراچی،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا جینا محال

متعلقہ خبریں