اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا۔تاہم کشمیر ،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز کشمیر ،گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
شام/رات میں زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اوروسطی/جنوبی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) : خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 09)، بنوں 02،پٹن01، پنجاب: نارووال 09اورگلگت بلتستان : اسکردو میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 49، جیکب آباد،تربت،نورپورتھل48،بھکر اورسرگودھا میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں دن کے دوران موسم گرم جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں:200 روپے کا پرائز بانڈ 2024: کے نتائج کا اعلان کردیا