اہم خبریں

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم ، کشمیر، بالائی علاقوں میں آندھی ، بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔تاہم شام /رات کشمیر ،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پو ٹھو ہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

جمعرات کے روز کشمیر ،گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، خطہ پو ٹھو ہار ، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) : خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 09)، بنوں 02، پنجاب: جہلم میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48، گوجر انولہ 47، ڈی آئی خان (ائیر پورٹ )منڈی بہاولدین ، دادو میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
مری : بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری، کراچی میں بوندا باندی متوقع، محکمہ موسمیات

متعلقہ خبریں