اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیاحوں کیلئے اہم خبر ، مری میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری جبکہ جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح کے وقت ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و گرم ہے۔
بلوچستان کے جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج رات کچھ مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو..
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 30 سے 35کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
عیدکے دوسرے روز مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات