اسلام آباد(نیوزڈیسک)بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پوٹھوہار ریجن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جبکہ ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں منگل کو موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن بہت گرم رہے گا۔ شام اور رات کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب اور نور پور تھل سمیت پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
گرج چمک بارش کا بھی امکان ہے۔ دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا میں پشاور، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، کوہاٹ، کرک، بنوں، وزیرستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ ساحلی علاقے گرم اور مرطوب رہیں گے۔ دوپہر کے وقت جنوبی اور وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
دوپہر کے وقت جنوبی اور وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دوپہر کے وقت جنوبی اور وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
پارا چنار میں بارش،موسم خوشگوار، عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں