اہم خبریں

پارا چنار میں بارش،موسم خوشگوار، عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں

پاراچنار(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار اور اس کے گرد و نواح میں بارش نے گرمی کی حالیہ لہر سے شہریوں کو نجات دلادی۔ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش نے موسم کو کافی حد تک ٹھنڈا کر دیا ۔

خاص طور پر مقامی افراد بارش کے بعد موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں ،بارش کے بعد ماحول میں کافی حد تک خوشگوار اضافہ ہوا۔ گرمی سے راحت نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ، اہل خانہ اور دوست احباب اب خوشگوار ماحول میں جشن منانے کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں عیدالاضحی کی تقریبات جاری ، جانوروں کی قربانی، مزے مزے کے پکوان تیار

متعلقہ خبریں