اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اتوارکے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورجنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 06)، پٹن 03، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 01، پنجاب: ڈی جی خان میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: بھکر، سبی48، نور پور تھل47، گوجرانولہ46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، جوہر آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، نارووال اوراوکاڑہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: حج کے دوران میدان عرفات میں پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا