اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں طوفان اور بارش کا امکان ، سیاح اور مقامی آبادی احتیاطی تدابیر اختیارکریں،الرٹ جاری

پشاور(نیوز ڈیسک ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) طوفان اور متوقع بارشوں کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

PDMA نے حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مراسلے کے مطابق سیاحوں کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں