اہم خبریں

آ ج13جون بروزجمعرات2024پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )آج بروز جمعرات( 13 جون) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا اوردن کے درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ۔ عوام گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بونداباندی ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، سبی،بھکر، نور پور تھل، ڈی جی خان48، سرگودھا، اوکاڑہ، قصور ،کوٹ ادو47،بنوں،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،فیصل آباد،جھنگ،بہاولپور،خانیوال،بہاولنگر،رحیم یار خان،خان پور،روہڑی،موہنجو داڑو اورخیرپور میں 46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات): اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہا۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں :حکومت نےآج1973کےآئین کی خلاف ورزی کی،عمرایوب

متعلقہ خبریں