کراچی (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے ہیٹ ویو وارننگ جاری کر دی۔محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ بدھ سے جمعہ تک پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں 29 مئی سے 31 مئی تک تین دن تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی جس کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔کراچی میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شدید گرمی تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔
اس عرصے کے دوران سمندری ہوائیں غیر فعال رہیں گی، نمی کی سطح 55 فیصد کے قریب رہے گی، اور درجہ حرارت بلند رہے گا۔پی ایم ڈی کے مطابق، بدھ سے جمعہ (29-31 مئی) تک، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ نمی بڑھنے کی وجہ سے گرمی اور بھی شدید محسوس ہو سکتی ہے۔
ملک بھر میں شدید گرمی برقرار،آندھی اور طوفان کا بھی امکان، محکمہ موسمیات
پیر کے روز شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، نمی کی سطح 55 فیصد تھی۔آج (منگل) کے لیے موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے دیہی اضلاع میں گرمی کی لہر جاری ہے، موہنجو داڑو میں درجہ حرارت 51.5 اور لاڑکانہ اور روہڑی میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔