اہم خبریں

اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش متوقع،محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباسد، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بالائی، وسطی پنجاب میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروز منگل،30اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟
سب سے زیادہ بارش آزادکشمیر کے علاقے راولاکوٹ 76، کوٹلی 46، گڑھی دوپٹہ 37، مظفرآباد (سٹی 32، ایئرپورٹ 31)، گلگت بلتستان میں استور 49، چلاس 31، بگروٹ 21، اسکردو 13، بونجی، گلگت11، ہنزہ06، گوپس 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 49، کالام 31، بالاکوٹ 26، پٹن 20، مالم جبہ، کاکول 18، چراٹ 11، دیر (بالائی 11، زیریں 08)، بنوں 10، میرکھانی، چترال 08،دروش06، پارا چنار، تخت بائی 05، باچا خان ایئرپورٹ، پشاور 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں جہلم 38، مری 31، منڈی بہاؤالدین، منگلا 26، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 04)، اٹک 08، چکوال 06، جوہرآباد 05، اسلام آباد( ایئرپورٹ 03، زیرو پوائنٹ 02، بوکرہ، گولڑہ 01)، راولپنڈی (کچہری 03، چکلالہ 02، شمس آباد 02)، حافظ آباد 02، شیخوپورہ، بہاولنگر، فیصل آباداور نارووال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 جبکہ دادو، حیدر آباد اور کراچی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں