اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش۔ Synoptic صورتحال کے پیش نظرمغربی لہر ملک کے مغربی حصوں کو متاثر کر رہی ہے اور 26 اپریل کو زیادہ تر بالائی/مرکزی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کا امکان ہے۔
پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش سے بلوچستان کے مقامی نالوں،ندی نالوں بالخصوص (نوشکی، چاغی، خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائیں گے ، شیر افضل مروت
27 سے 29 اپریل تک دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں شدید بارشیں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ، اہم مقامات کو متاثر کرسکتی ہے۔
آندھی / ژالہ باری اور آسمانی بجلی انسانی زندگیوں، کھڑی فصلوں، ڈھیلے ڈھانچے جیسے بجلی کے کھمبے، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو متاثر کر سکتی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔تاہم شمال مغربی بلوچستان اور پاراچنار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔