اہم خبریں

پاکستان بھر میں موسلادھار بارش، سیلاب کی وارننگ جاری،پہاڑوں پربرفباری کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان (جی بی)، کشمیر، شمالی پنجاب، اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔موسلا دھار بارش کےباعث کئی علاقوں کو ہفتے کے روز شدید سیلاب کا سامنا ۔ ضلع اپر دیر میں، مسلسل بارش کی وجہ سے دریائے پنجکوڑہ میں “اونچے درجے کا سیلاب” ، ضلع کے ڈپٹی کمشنر (DC) نے انکشاف کیا ہے کہ دریا اور نہروں کے قریب رہنے والے مکینوں کو حفاظت کیلئے گھر خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں‌:‌شہرت، پیسہ عیش وعشرت کا حصہ،اہم مشکل وقت میں آپ کیساتھ کون کھڑا ہے؟ ثانیہ مرزا

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ڈیرہ غازی خان، لسبیلہ، خضدار، زیارت، کوہ سلیمان، بارکھان، ژوب اور شیرانی سمیت علاقے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مسلم باغ، کوئٹہ، پشین، کیچ، پنجگور، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد اور جعفرآباد میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔خیبرپختونخوا (کے پی) میں دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ جیسے علاقے بھی اچانک سیلاب کے خطرے کی زد میں آگئے۔

گلگت بلتستان (جی بی) اور کشمیر کے علاقوں میں ہفتہ سے پیر تک اگلے دو دنوں کے دوران شدید بارش اور یہاں تک کہ برفباری کا بھی امکان ہے۔رہائشیوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسم صاف ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔پی ایم ڈی کے مطابق اتوار کے لیے موسم کی تازہ کاری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شامل ہے اور اتوار کو خیبرپختونخوا، بلوچستان اور بالائی اور وسطی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔بالائی کے پی، کشمیر اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں ژالہ باری متوقع ہے۔ جنوبی اور مشرقی پنجاب بالخصوص پوٹھوہار کے علاقے میں ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔دریں اثنا، پی ایم ڈی نے شمال کے منتخب علاقوں میں برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں