اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں بارش ، موسم خوشگوار ، مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی جبکہ روزداروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

دوسری جانب بارش کے باعث لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے کئی فیڈر ٹرپ کر جانے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، گلشن راوی، اسلام پورہ، انارکلی، شالیمار باغ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں بارش۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا دور کیسارہا ؟؟ حقائق سامنے آگئے
مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی، اوکاڑہ، جھنگ، بہاولپور، رینالہ خورد، کوٹ ادو، بھلوال، کبیر والا، حافظ آباد، منچن آباد سمیت پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی۔

، شورکوٹ، پاکپتن، اور رحیم یار خان شہر سمیت ان کے گردونواح کے علاقوں میں۔خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں وقفے وقفے سے آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں گردو غبار کے طوفان کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں آندھی/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں