اسلام آباد (نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
بلوچستان بھر میں 13 مارچ تک بارشیں متوقع ۔ پشین میںبارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔