اہم خبریں

کراچی میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی(نیوزڈیسک) مغربی موسمی نظام کے زیر اثر تیز ہواوں کا رخ کراچی کی طرف موڑگیا،کراچی میں شمال مشرقی ہوائیں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہوا کی رفتار 40 کلومیٹر تک جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تیز ہواؤں سے پارہ مزید نیچے آنے کی توقع ہے اور جاری سردی کی لہرکل تک برقرار رہ سکتی ہے۔آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا”۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کی ایک نئی لہر آج بلوچستان کے قریب آنے کا امکان ہے اور ہواؤں اور بارش کے ساتھ صوبے میں موسم متاثر ہو سکتا ہے۔

ایک اور مغربی موسمی نظام 09 مارچ کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ مغربی لہر کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اور سندھ کے دیگر حصوں تک پھیل سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں