اہم خبریں

11 مارچ کو پہلا روزہ ، ماہ رمضان ٹھنڈا گزرے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل سردار سرفراز نے رمضان المبارک میں سردی اور خوشگوار ہونے کی پیشگوئی کردی ۔

لاہور میں صبح ابر آلود، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی اطلاع ہے۔رمضان المبارک کا مقدس مہینہ قریب آتے ہی محکمہ موسمیات نے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے ماہ کے پہلے عشرے کے دوران ملک بھر میں سردی اور خوشگوار صورتحال کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سردار سرفراز نے 10 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں، سندھ اور پنجاب میں رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات لاہور میں منگل کو صبح ابر آلود رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے صورتحال قدرے مختلف رہی۔

متعلقہ خبریں