اہم خبریں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری،گوادر میں تباہی، 140 گھر متاثر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں بارش کاسلسلہ صبح پانچ بجے سے شروع ہوگیا۔ گزر روز بروز جمعرات دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے ۔ تاہم بارش کے بعد سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

لاہور، جڑانوالہ، سرگودھا، ٹبہ سلطان پور، جہانیاں میں بھی وقفے سے بارش جاری۔بونیر، شانگلہ، بنوں سمیت مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر بھی ایک بار پھر برفباری شروع ہو گئی۔، گوادر میں بھی تیز بارش کے باعث علاقہ سیلا ب میں ڈوب گیا۔

گوادر سربندی رڈ پر پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ،کراچی میں بھی آج دوپہر سے تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کردیا، تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اورہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری،متعلقہ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ ۔۔

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گوادر میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی،140 سے زائد گھر متاثر ،کوئٹہ میں بھی موسلادھار بارش ، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی،50 سے زائد گھر مکمل جبکہ 90 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔کیچ میں 2 سڑکوں اور ایک پل کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں