اہم خبریں

آئندہ ہفتےسے بارش اور برفباری کانیاسلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 25 فروری سے ملک بھر میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع ہے ۔ کراچی شہر اور صوبہ بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوگی۔

سرکار ی خبررساں ادارے اے پی پی کے مطابق ڈاکٹر سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی لہروں کے زیر اثر ملک میں آئندہ ہفتے سے شمالی علاقوں میں برفباری کے علاوہ اچھی بارشیں متوقع ہیں۔ 25 فروری سے مزید بارشوں کا امکان ہے جو مارچ تک جاری رہیں گی، مغربی لہروں کے زیر اثر سردہوائیں اپریل تک بڑھ سکتی ہیں۔ انہوں کا مزید کہناتھا کہ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑیوں پر برف باری بھی متوقع ہے، جس سے دھند اور ملک سے سموگ ختم ہو جائے گی۔

عوام کو موسم کی متوقع صورتحال کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوات اور چترال میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ان مقامات پر شدید برف باری ہوگی۔

مزید پڑھیں: گلگت سٹی ہسپتال فنڈز کے خردبرد میں ملوث ملازم اور ٹھیکیدار گرفتار

متعلقہ خبریں