اہم خبریں

آنے والے دنوں میں موسم کیسارہے گا؟جانئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بالائی علاقوں میں برف باری اور اسلام آباد میں اتوار سے منگل تک بارش ہوگی،

تفصیلات کے مطابق اتوار سے منگل تک محکمہ موسمیات نے اسلام آباد کے علاوہ بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیرنے اس حوالے سے کہاکہ دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح کے خطہ پوٹھوہار میں اتوارتک موسم ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ مری اور گلیات سمیت بالائی علاقوں کارخ کرنے والے سیاح بھی محتاط رہیں اورموسم کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہیں۔

مزیدپڑھیں:اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 8سے کھدائی کے دوران میزائل برآمد

موسمی پیشینگوئیوں کی روشنی میں محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو مشورہ دیاکہ وہ کسی بھی سفر پر جانے سے پہلے مکمل تیاری کریں اورموسمی حالات کے پیش نظر ضروری سازسامان بھی ہمراہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں