اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر میں مری اور گلیات کے علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے ،
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری، ایوبیہ اور دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے،برفباری کے امکان کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری اور گلیات کا رخ کر لیا ہے ،
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں مزیدبارشوں اوربرفباری کی پیش گوئی
رواں ہفتے موسم سرما کی پہلی برف باری نے ملکہ کوہسار کو جما دیا اور سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد ہل اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ دیگر علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے برف باری ہو رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کوبرفباری والےعلاقہ جات کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے،
حکام نے رش کے موسم میں سیاحوں کو عارضی طور پر روک دیا کیونکہ پھسلن والی سڑکوں کی وجہ سے ڈرائیونگ مشکل ہورہی تھی،














