اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا،شوکاز آئے گا تو پڑھوں گا پھر جواب دے دوں گا۔ پی پی آئی کے مطابق دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی طور پر مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مجھے کوئی ای میل یا واٹس ایپ بھی نہیں آیا ،چودھری تنویر ، جاوید لطیف اور زبیر کو بھی شوکاز نوٹس مل چکا ۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نہیں ہوناچاہئے، کسی کو یہ عہدہ دیدیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کیلئے احسن اقبال ذمہ دار ہیں ،میں نے اپنی پارٹی میں آواز اٹھائی کہ مہنگائی کا کچھ کر یں،مہنگائی ہوتی نہیں ، کی جاتی ہے ،میں نے سارا کٹھا چٹھا تیار کیا ہوا ہے ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کبھی ن لیگ کے مدمقابل نہیں آسکتی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کا فیصلہ13دسمبر کو ہوگا اس کے بعد یہ کیا بہانے کریں گے،آنے والے دنوں میں بتاوں گا کہ مہنگائی کس طرح ہوئی اور کون ذمہ دار ہے۔