اہم خبریں

نوریہ آباد پاور پلانٹ ریفرنس ، مرادعلی شاہ احتساب عدالت طلب

لاہور(نیوزڈیسک)احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز کا سلسلہ جاری ۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔احتساب عدالت ایک نے نوریہ آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں مرادعلی شاہ کو طلب کرلیا۔مرادعلی شاہ کو 26 اکتوبر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔احتساب عدالت نے مرادعلی شاہ کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کیا۔

متعلقہ خبریں