اہم خبریں

فیض آباد دھرنا کیس میں فریقین کوجواب جمع کرانے کیلئے27 اکتوبرتک مہلت

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )فیض آباد دھرنا کیس میں فریقین کوجواب جمع کرانے کیلئے27 اکتوبرتک مہلت،فریقین مزید حقائق منکشف کرناچاہئیں تو بیان حلفی کے ذریعے جمع کرائے جا سکتے ہیں، 28ستمبرکی سماعت کا4صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری،حکم نامہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیالکھا عدالت نے مشاہدہ کیا کچھ لوگوں نے عوامی سطح پرکہاکہ انہیں معلوم ہےکہ کیا ہوا، ان لوگوں کاکہنا تھا کیس میں عدالت نے اُن کے نکتہ نظرکو مدنظر نہیں رکھا ، فیصلےکے پیراگراف 17 کے تحت یہ مؤقف عدالت کیلئے حیران کن ہے،ایم کیو ایم پاکستان کابھی نظرثانی درخواست واپس لینے کافیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں