اہم خبریں

شکردرہ سے تعلق رکھنے والےافراد کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم کوہاٹ کے علاقےشکردرہ سے تعلق رکھنے والےافراد کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔ ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں نے حصہ لیا،ٹورنامنٹ ایمبیسی روڈ گراؤنڈ پر کھیلا گیا،ٹورنامنٹ کاظم ولید کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ رنر اپ عارف رشید کی ٹیم رہی، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کامران حمید جبکہ مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت علی اکبرخان تھے، ونر اور رنر اپ ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں، ٹورنامنٹ کے بیسٹ بالر ظفر حمید جبکہ بیسٹ بیٹسمین عرفان حمیدرہے، اس موقع پر مہمان خصوصی علی اکبر خان نے کہا کہ کھیل صحت کے لیے اچھی سرگرمی ہے اور آجکل جو حالات چل رہے ہیں اور ملک میں مہنگائی کے باعث ہر کوئی پریشان ہے لہذاٰ اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا چاہیے، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو ابھر کر سامنے آنے کے مواقع میسر آتے ہیں جس سے وہ قومی سطح پر کھیلنے کے قابل ہو سکتے ہیں، میری جہاں بھی ضرورت پڑی میں ہر جگہ آپ لوگوں کے لیے تیار ہوں، اس موقع پر ڈی آئی اے کے سی ای او مرزا محمد یوسف بیگ ، یوگا انسٹریکٹر دی ونڈرفل کلب پاکستان رانا اظہر محمود، سید خادم حسین کراچی نے خصوصی طور پر ٹورنامنٹ دیکھنے کیلئے میدان میں موجود تھے،ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے پر تکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں