اہم خبریں

خاتون کھلاڑی کے ہونٹوں پر بوسہ مہنگا پڑ گیا، فٹبال فیڈریشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

لندن(نیوزڈیسک)سربراہ ہسپانوی فٹبال فیڈریشن لوئس روبیالیس فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد سپین کی خاتون فٹبالر کے ہونٹوں پر بوسہ دینے پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، لوئس روبیالیس شدید تنقید کے بعد اپنے عہدےسے مستعفی ہوگئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لوئس روبیالیس نے اپنا استعفی فیڈریشن کو پیش کر دیا۔46 سالہ لوئس روبیالیس 2018 سے فیڈریشن کے صدر رہے ،یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز کی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نائب صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا ۔لوئس روبیالیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ ایسی صورتحال میں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ ’فیفا کی جانب سے فوری طور پر معطلی ، میرے خلاف کارروائیوں اور پروپیگنڈے کے بعد عہدے پر کام نہیں کرسکتا۔‘لوئس روبیالیس نے کہا کہ ’ مجھے سچائی پر یقین ہے میں سچ ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ مجھ پر بے بنیاد الزامات کی وجہ سے میری بیٹیاں، میرے گھر والے اور میرے قریبی ساتھیوں کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑا، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔’خاتون فٹ بالر کو بوسہ دینے کے واقعہ 20 اگست 2023 میں پیش آیا تھا، سڈنی میں کھیلے گئے خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اسپین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالیس نے اسپین کی خاتون فٹبالر جینی ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہسپانوی فٹبال میں کافی مسائل پیدا ہوئے ، واقعے نے اسپین کی ورلڈ کپ کی جیتنے کی خوشی مانند کردی تھی،اسپین کی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ فیفا نے لوئس روبیالیس کو تمام فٹ بال سرگرمیوں سے 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں