اہم خبریں

دو فیصد مراعات یافتہ اشرافیہ 98 فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے،سراج الحق

لاہو(نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگران 90دن کی آئینی مدت میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں،بروقت الیکشن پر اتفاق رائے کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے، استحکام کی ایک ہی صورت صاف اور شفاف انتخابات ہیں، نگرانوں کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ عوامی نوعیت کے فیصلے کریں، بجلی قیمت میں 80 فیصد اضافہ کردیا، مفت خوری، چوری کوئی نہیں روکتا، سراج الحق نے کہا کہ آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے ختم کئے جائیں، سراج الحق کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کا اعلان ہوگیا، عوام کہاں جائیں،بے روزگاری، مہنگائی نے لوگوں کی زندگیاں جہنم بنادیں، مافیا ز تمام حکومتوں کا حصہ رہے، جن پر کسی نے ہاتھ نہیں ڈالا،دو فیصد مراعات یافتہ اشرافیہ 98 فیصد عوام کے وسائل پر قابض ہے

متعلقہ خبریں