اہم خبریں

آخری معرکے کی تیاریاں ، ڈالر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف اداروں نے کمرکس لی

کراچی (نیوزڈیسک) ڈالرذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، آخری معرکے کی تیاریاں، ڈالرذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایف آئی اے ، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے مشترکہ گرینڈ آپریشن کیلئے کمر کس لی، ذرائع کے مطابق ڈالرکی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اورافراد کی نشان دہی کرلی گئی ہے ، فہرستیں تیار، ایف آئی اے اورحساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیار کرلی گئی ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس اداروں نے بینکوں سے لاکر مالکان اورسامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردیں ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کواطلاعات ہیں کہ ڈالرز کی بڑی تعداد میں بینک لاکرزمیں ذخیرہ ہیں ، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکیں گے ،ایف آئی اے اورحساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے ۔

متعلقہ خبریں