لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایف اور ایف ایس سی کے داخلے کیلئے انٹر ٹیسٹ چیلنج کردیا۔ فرقان شاہ نے اپنے وکیل رانا سکندر کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دیایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کی کوئی اجازت نہیں دی لیکن پھر بھی ٹیسٹ لئے جارہے ہیں، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ کی مدد میں خطیر رقم طالبعلموں سے وصول کی گئی ، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ انٹری ٹیسٹ میں وہ طالبعلم بھی کامیاب نہ ہو سکے جنہوں نے میٹرک کے امتحانات میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر حاصل کررکھے ہیں۔عالمی سطح پر بھی داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے بجائے میٹرک کے نتائج پر انحصار کیا جاتا ہے، رانا سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ لیے اُس وقت سندھ میں میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے اور وہ اس میں شرکت نہیں کرسکے، رانا سکندر ایڈووکیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، استدعاانٹری ٹیسٹ کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا آڈت کرایا جائے،