اسلام آباد (نیوزڈیسک)ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق مارگلہ روڈ پر بڑی اور بار بردار گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ۔بغیر روٹ پرمٹ اور ممنوعہ اوقات میں گاڑیوں کے داخلے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یہ اقدام مارگلہ روڈ پر حادثات سے بچاو اور عوام کے تحفظ کے لئے اٹھایا گیا ہے اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔