اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزم قربان علی کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کے خلاف فیصل آباد کے تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہےانتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔