اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلحہ لا ئسنس کی لوٹ سیل کی کہانی منظر عام پر آ گئی ،ایم این ایز کے لیٹر ہیڈز پر سفارشات کے نتیجہ میں اسلحہ لائسنس کے اجراء کا سکینڈل بے نقاب۔ حکومت جانے سے ایک ماہ قبل وزراء،اراکین اسمبلی کے 150 سے زائد لیٹر پیڈز پر ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔سب سے زیادہ 59 ممنوعہ اسلحہ لائسنس وفاقی وزیر ناصر اقبال بوسال کے لیٹر پیڈ پر جاری ہوئے ۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کے لیٹر پیڈ پر 37 ممنوعہ اسلحہ لائسنز کا اجراء کروایاگیا ۔سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلحہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کی خبر پر نوٹس لینے کو دعویٰ کیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کے لیٹر پیڈ پر 12 ممنوعہ اسلحہ لائسنس بنائے گئے،سینیٹر روبینہ خالد کے لیٹر پیڈ پر 24 ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے۔سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے لیٹر پیڈ پر 5، کرن ڈار کے نام پر 6، ایم این اے نور الحسن تنویر کے لیٹر پیڈ پر 18 لائسنس جاری ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ کے لیٹر پیڈ پر 12، ایم این اے اظہر قیوم کے لیٹر پیڈ پر 47 ممنوعہ اسلحہ لا ئسنس جاری کئے گئے