اہم خبریں

نو مئی فسادات، پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت مل گئی

لاہور(نیوزڈیسک)نو مئی فسادات، چیئرمین تحریک انصاف پر بغاوت سمیت دیگر الزامات کا اضافہ،انسداددہشتگردی عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی،قانونی طور پر ضرورت محسوس ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں مزید دفعات کا اضافہ ہوا ہے، عوام کو مخصوص حلقوں کیخلاف اکسانے کا بھی الزام ہے،ملزم چیئرمین تحریک انصاف سے نئے الزامات بابت تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں