اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آبادچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف درج 3 مقدمات کا معاملہ ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے تین مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔ اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں دو اور تھانہ بھارہ کہو میں ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں۔