واشنگٹن( فہد بن ارشد سے) جزیرہ ہوائی کے علاقے ماوئی میں آگ لگنے سے 36 افراد کی ہلاک ہوگئے ۔ جنگل میں لگنے والی آگ نے ماوئی جزیرے کے شہری علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے بعد بڑے پیمانے پر انخلاء کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آگ سے کم از کم 36 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 271 ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، ماوئی کاؤنٹی کے حکام کے مطابق تباہ ہونے والوں میں بہت سے چھوٹے کاروبار، ایک چرچ اور ایک سکول شامل ہیں، تاریخی قصبے لاہائنا کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہےکم از کم گیارہ ہزار افراد کو ماوئی علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔آگ کے باعث بیشتر سڑکیں بند ہیں، سینکڑوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں،امریکی صدرصدر بائیڈن نے ریاست ہوائی میں آگ کو ایک بڑی آفت قرار دیے دیا، صدر بائیڈن کا متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں لیے وفاقی امداد کا حکم،داد میں عارضی رہائش اور گھر کی مرمت کے لیے گرانٹس شامل،غیر انشور شدہ املاک کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے کم لاگت والے قرضے بھی شامل۔