لاہور(نیوزڈیسک)ہیڈ سلیمانکی دریائے ستلج میں سوجے کے مقام پر کشتی الٹنے کا معاملہ، ہیڈ سلیمانکی کشتی اور دیگر لاشوں کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن چھٹے روز میں داخل، اب بھی چار سے پانچ افراد تاحال لا پتہ ہیں۔ ہیڈ سلیمانکی آپریشن کیلئے ضلع بہاول نگر پاک پتن اور اوکاڑا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پاکستان آرمی کی ٹیمیں بھی آپریشن میں شامل ہیں۔پاک آرمی کے کمانڈوز ڈوبنے والی کشتی کی نشاندہی کر کے واپس روانہ ہوگئے۔لواحقین کا وزیر اعظم سے بھاری مشینری کے ذریعے کشتی نکالنے کا مطالبہ ۔ ہمارے عزیزوں کی نعشیں کشتی کے نیچے ہو سکتی ہیں۔