اسلام آباد (اے بی این نیوز) پانچ سالہ عمر راٹھور کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو عدالت نے سزا سنادی ۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے تین ملزمان کو مجرم قرار دیکر دو، دو مرتبہ سزائے موت سنا دی جبکہ ایک ملزم اسد ممتاز کوبری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 2019 میں فارورڈ کہوٹہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے پانچ سالہ عمر راٹھور کو اسلام آباد بہارہ میں اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 5 سالہ بچے کے اندوناک قتل پر لواحقین کو انصاف مل گیا بارہ کہو میں اغوا کے بعد قتل میں ملوث مجرمان کو سزا سنا دی گئیایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فیصلہ سنا دیا عدالت نے حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو ،دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کا حکم سنایاعدالت نے شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کوکیس سے بری کر دیامجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھاتھانہ بارہ کہو میں درج ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیامقتول عمر راٹھور کی جانب سے زاہد ایوب راٹھور نے کیس کی پیروی کی۔