اہم خبریں

ملک بھر میں جان بچانے اور عام ادویات کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ادویات14سے 20 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل، گندم کی خریداری اور ادویات مہنگی کرنے سمیت متعدد معاملات زیرغور لائے گئے۔ اجلاس میں ضروری اور جان بچانے والی ادویات مہنگائی کے 70 فیصد کے تناسب سے ادویات کی خوردہ قیمت (پرچون قیمت) میں 14 فیصد تک اضافہ کیاگیا ہے۔عام ادویات بھی مہنگائی کے 70 فیصد کے برابر قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیددی گئی ہے ، اجلاس میں 30 انتظامی اکائیوں میں پاسپورٹ پراسیسنگ سینٹرز کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے، روزویلٹ ہوٹل کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔امریکی حکومت سے مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔ ہوٹل کے 1025 کمرے 200 امریکی ڈالرز یومیہ کے حساب سے دوبارہ کارآمد بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ سندھ کیلئےچار ہزار روپے من پر 1400 میٹرک ٹن گندم کی خریداری، پنجاب کیلئےانتالیس سور روپےمن قیمت پرپینتیس سو میٹرک ٹن، بلوچستان کیلئےانتالیس سو روپے من سو میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیاہے

متعلقہ خبریں