اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل ایگزامینیشن بورڈ (NEB) کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔حکام کے مطابق یہ امتحان 16 مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا، جس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا جبکہ آخری تاریخ 24 اپریل مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک بڑی سہولت یہ دی گئی ہے کہ بیرونِ ملک زیرتعلیم پاکستانی طلبا کو بھی NEB امتحان میں شرکت کے اہل قرار دیا گیا ہے۔ خاص طور پر ایران میں میڈیکل تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کو بھی امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مزید برآں، ایسے غیر ملکی طلبہ جنہوں نے کم از کم دو سال کی میڈیکل تعلیم مکمل کر لی ہے، وہ بھی اس امتحان میں شریک ہو سکیں گے۔حکام کے مطابق NEB امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کی اجازت دی جائے گی، جس سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے ملک میں کیریئر جاری رکھنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے بجٹ سے قبل منی بجٹ لانے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے















