واشنگٹن ،تہران ( اے بی این نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ ان کے مطابق ایران کے نئے صدر پہلے کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ہیں، تاہم سیزفائر پر غور صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب آبنائے ہرمز ہر ملک کے لیے کھول دی جائے۔بیان میں مزید سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو امریکہ ایران پر شدید بمباری جاری رکھے گا، یہاں تک کہ اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا اور عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری حکام نے الجزیرہ سے گفتگو میں ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق انہوں نے امریکا سے کسی قسم کی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی، اور اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں :تہران نے آبنائے ہرمز پر سرخ لکیر کھینچ دی،جا نئے اب فیصلہ کون کرے گا















